منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برہم

17 مارچ, 2025 13:19

معروف بیٹر ویرات کوہلی فیملیز پروٹوکولز سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیملیز سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں۔ جس فیصلے کے تحت 45 روزہ دورے میں کھلاڑی فیملیز کو 14 روز سے زیادہ ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

تاہم اب اس حوالے سے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو، ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں، آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس کی سمجھ ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔