منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

"90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ کچھ نہیں”

18 مارچ, 2025 15:28

سابق کپتان انضمام الحق نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق محمد حفیظ کے بیان میں سخت ردعمل دیدیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کی ایک تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ہم 90 کی دہائی کے کرکٹرز کے بارے میں بات کریں تو ان کے بغیر پاکستان کی کرکٹ شاید اتنی تابناک نہ ہو، 90 کی دہائی نے پاکستان کو بہت کچھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 90 کی دہائی میں میچ فکسنگ؟ راشد لطیف نے بڑے نام سامنے لانے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ اس دور کے کرکٹرز نے ہی آگے جاکر ٹیم کی کمان سنبھالی، متعدد اہم ایونٹس جیتے اور اِن تمام کرکٹرز نے پاکستان کو عروج دیا، پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنیوالے بھی اسی وقت پروان چڑھے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برہم

سابق چیف سلیکٹر نے پاکستان کرکٹ کی مسلسل تنزلی پر بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں کمی آئی ہے، اگر اصلاحی اقدامات نہ کیے گئے تو ہمیں کوالیفائرز بھی کھیلنے پڑسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم غلط فیصلے کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور انہیں دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔