منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

میسی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز سے باہر، آخر کیوں؟

18 مارچ, 2025 20:32

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر کے دوران ارجنٹینا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی ٹیم سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز میں یوراگوئے اور برازیل کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

میسی کو میجر لیگ ساکر میں پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ارجنٹینا کی ٹیم 12 میچز میں 25 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائنگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ حالیہ چیمپئن کا اگلا میچ جمعہ کو دوسرے نمبر کی ٹیم یوروگوئے کے خلاف ہوگا۔

اس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم 25 مارچ کو روایتی حریف برازیل سے ٹکرائے گی، البتہ بزایل کے اسٹار فٹبالر نیمار جب کہ ارجنٹائن کے لیونل میسی انجریوں کے باعث اس مقابلے میں ملک کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے ارجنٹائن کا اسکواڈ

گول کیپرز: ایمیلیانو مارٹنیز (ایسٹن ولا)، گیرونیمو روللی (اولمپیک مارسیل)، والٹر بینیٹیز (پی ایس وی آئنڈہووین)۔

ڈیفینڈرز: ناہوئیل مولینا (ایٹلیٹیکو میڈرڈ)، گونزالو مونٹیل (ریور پلیٹ)، جرمان پیزیلا (ریور پلیٹ)، لیونارڈو بالرڈی (اولمپیک مارسیل)، خوان فوئتھ (ولاریل)، نکولس اوٹامینڈی (بینفیکا)، فیکنڈو میڈینا، (لینس)، نکولس ٹیگلیافیکو (اولمپیک لیون)۔

مڈفیلڈرز: لیانڈرو پریڈیس (روما)، اینزو فرنینڈز (چیلسی)، روڈریگو ڈی پال (ایٹلیٹیکو میڈرڈ)، ایکایکوئل پالاسیوس (بائر لیورکوسن)، الیکسس میک ایلسٹر (لیورپول)، میکسیمو پیرون (کومو)، جولیانو سمیون (ایٹلیٹیکو میڈرڈ)، بینجمین ڈومنگیز (بولونا)، تھیاگو الماڈا (اولمپیک لیون)۔

فارورڈز: نکولس گونزالیز (یووینٹس)، نکولس پاز (کومو)، کلاڈیو اچیوری (مانچسٹر سٹی)، جولین الواریز (مانچسٹر سٹی)، لوٹارو مارٹنیز (انٹر میلان)، سینٹیاگو کاسترو (بولونا)، اینگل کوریا (ایٹلیٹیکو میڈرڈ)۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔