آسٹریلوی کرکٹر اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر پھٹ پڑے

آسٹریلوی کرکٹر اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر بول پڑے
آسٹریلوی کرکٹر اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے اور فلسطینیوں پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری پر پھٹ پڑے۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’ایک دن میں 130 سے زائد بچے شہید کیے گئے اور بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو توڑا گیا ہے‘۔
مزید پڑھیں:ایران نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
مزید پڑھیں:غزہ کے بچوں کی مدد کیلئے عثمان خواجہ کا اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان
آسٹریلوی کرکٹر نے لکھا کہ ’تصور کریں اگر یہ سب دوسری طرف سے ہوتا توکتنے غصے کا اظہارکیا جاتا، یہ فلسطینی بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے، انکے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں‘۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے سحری کے وقت امریکی ساختہ بموں سے وحشیانہ بم باری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 400 سے زائد افراد شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی عزائم کے مقابلے کیلئے مسلم حکومتوں کو ایک بڑی جنگ کی تیاری کرنا ہوگی
خیال رہے کہ آج اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں پوری طاقت کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کو ایک بار پھر خبردار کر دیا ہے کہ غزہ میں ہونے والے تازہ حملے صرف شروعات ہے، جب تک حماس اسرائیل کیلئے خطرہ ہے حملے کرتے رہیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.