منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹرز کی تنزلی

19 مارچ, 2025 18:02

نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی سیریز میں مسلسل شکست کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمایاں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حال ہی میں جاری ہونے والی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم 702 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے جب کہ محمد رضوان بیٹنگ رینکنگ میں اپنی نویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

اس کے علاوہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے نوجوان بلے باز صائم ایوب 473 پوائنٹس کے ساتھ تین درجے تنزلی کے ساتھ 62 ویں نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 60 لاکھ روپے ماہانہ کھیلنے کے دیے جاتے ہیں

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں کیوی وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ نے 44 اور 45 رنز کی متاثر کن اننگز کے بعد 20 درجے ترقی کے ساتھ 13 ویں پوزیشن جب کہ  اوپننگ بلے باز فن ایلن بھی اپنی مسلسل کارکردگی کی بدولت 18 ویں پوزیشن پر قدم جما لیے۔

ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما اور انگلینڈ کے فل سالٹ ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔

پاکستان کے باؤلنگ ڈپارٹمنٹ نے بھی رینکنگ میں نمایاں تبدیلی دیکھی ہے، پریمیئم فاسٹ بولر کا دعویٰ کرنے والے شاہین آفریدی سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد 575 پوائنٹس کے ساتھ 6 درجے تنزلی کے ساتھ 29 ویں نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہار نیوزی لینڈ سے! شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر، مگر کیوں؟

دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 586 پوائنٹس کے ساتھ 26 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

دیگر پاکستانی باؤلرز کی رینکنگ میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں،  عباس آفریدی تین درجے تنزلی کے بعد 44 ویں نمبر، نسیم شاہ دو درجے تنزلی کے بعد 78 ویں نمبر اور شاداب خان دس درجے تنزلی کے بعد 82 ویں نمبر پر آگئے۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے ورون چکرورتی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔