منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

"60 لاکھ روپے ماہانہ کھیلنے کے دیے جاتے ہیں”

19 مارچ, 2025 14:39

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے نیشنل ٹی20 کپ میں حصہ نہ لینے والے کرکٹرز پر برہمی کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہ لینے والے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹرز کو ماہانہ 60 لاکھ روپے تنخواہ دیتا ہے، وہ بورڈ کے ملازم ہیں انکا کام ہے کہ وہ ہر مقابلہ کھیلیں۔

سکندر بخت نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے درخواست کی کہ وہ کھلاڑیوں پر اپنے طریقے سے سختی سے پیش آئیں اور انہیں ڈومیسٹک نہ کھیلنے پر سزائیں دیں۔

مزید پڑھیں: ہار نیوزی لینڈ سے! شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر، مگر کیوں؟

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیشنل ٹی20 کپ کھیلنے کے بجائے کلب کرکٹ کو ترجیح دی ہے جبکہ بابراعظم سمیت کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  "90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ کچھ نہیں”

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد کئی سینئیر کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔