معروف سابق کرکٹر کا سیاست میں آنے کا اعلان

معروف سابق کرکٹر کا سیاست میں آنے کا اعلان
معروف سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹ اسٹار اور جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو بہتر بنانے کے عزم کا اعلان کیا ہے، جس نے ان کے لاکھوں فالوورز کو حیران کر دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچوں میں فتح دلانے والے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی ایجنڈے میں آمدنی پر ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) میں اضافہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
وارنر کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ بہت سے صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ آیا وہ آسٹریلیا میں سیاسی کیریئر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر بھارت میں، جہاں انہیں کرکٹ کے میدان میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.