حسن نواز نے تیز ترین ٹی20 سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی تیز ترین ٹی20 سینچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں حسن نواز نے 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو 9 وکٹوں سے جیت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست، ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے خاموشی توڑ دی
قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 204 رنز بنائے تھے، جواب میں پاکستانی اوپنر کے جارحانہ آغاز نے ٹارگٹ آسان بنادیا اور یوں گرین شرٹس نے پہلی فتح حاصل کی۔
ریکارڈ توڑنے والی سنچری:
حسن نواز نے اپنی سنچری صرف 44 گیندوں پر مکمل کی، جس نے بابراعظم کے 49 گیندوں پر بنائی گئی سینچری کا ریکارڈ توڑ دیا، بابر نے یہ ریکارڈ 2021 میں جنوبی افریقٓ کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔
پاکستان کی تیز ترین ٹی20 سنچریاں:
44 گیندوں پر – حسن نواز بمقابلہ نیوزی لینڈ، آکلینڈ، 21 مارچ 2025
49 گیندوں پر – بابراعظم بمقابلہ جنوبی افریقہ، سینچورین، 2021
58 گیندوں پر – احمد شہزاد بمقابلہ بنگلادیش، ڈھاکہ، 2014
58 گیندوں پر – بابر اعظم بمقابلہ نیوزی لینڈ، لاہور، 2023
اس سے قبل نوجوان بیٹر حسن نواز نے سیریز کے پہلے دونوں میچز میں صفر پر پویلین روانہ ہوئے تھے تاہم ناکامی کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے انہیں موقع دیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.