ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری بنانیوالے حسن نواز نے خود کو دباؤ سے کیسے نکالا؟

ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری بنانیوالے حسن نواز نے خود کو دباؤ سے کیسے نکالا؟
قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز حسن نواز کا کہنا ہے کہ دو بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سب سے زیادہ پریشر پہلا انٹرنیشنل رن بنانے کا تھا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، سیریز کے دو میچز کیویز جب کہ ایک مقابلہ گرین شرٹس کے نام رہا ہے۔
22 حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے جب کہ نوجوان بیٹر کی جارحانہ اور دھواں بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا۔
نوجوان کھلاڑی نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نواز نے تیز ترین ٹی20 سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ میرے گاؤں میں کوئی فرسٹ کلاس کرکٹر بھی نہیں تھا اور میں وہاں سے کھیل گیا، البتہ میرے پسندیدہ کرکٹر شعیب ملک ہیں۔
حسن نواز کو چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی دکھانے کی وجہ سے نیوزی لینڈ جانے کا ٹکٹ ملا، آکلینڈ میں انہوں نے بتایا کہ ہنر کو چانس ملے تو وہ پنپتا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.