منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

پاکستان نے ٹی20 تاریخ کا سب سے بڑا پاور پلے اسکور بنادیا

21 مارچ, 2025 16:04

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بنالیا۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے 6 اوورز کے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

حارث رؤف نے پاور پلے میں 20 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: حسن نواز نے تیز ترین ٹی20 سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

دوسری جانب نوجوان حسن نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، انہوں نے 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔