منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم، پاکستانی کرکٹز خوش

22 مارچ, 2025 18:38

آئی سی سی نے تھوک کے ذریعے بالز کو چمکانے پر عائد پابندی ختم کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے اس پابندی کے خاتمے کو خوش آیند قرار دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2019 میں کورونا وبا کے پھیلتے ہوئے خطرے کے پیش نظر بالرز پر تھوک کے ذریعے بال چمکانے پر روک لگائی تھی۔

بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی.

پاکستانی فاسٹ بالرز کی رائے:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا پابندی کی وجہ سے بال کو سب بولرز پسینے سے  چمکاتے ہیں لیکن  تھوک سے بال جلدی چمکتا ہے

انھوں نے مزید کہا اگر تھوک لگانے کی اجازت ملتی ہے تو ایک طرف سے اچھے طریقے سے بال چمکے گا لیکن اس  کے باوجود بولنگ اچھی کرنا ہوگی کیوں کہ  صرف بال چمکنے سے بہترین بولنگ نہیں ہو گی۔

نسیم شاہ کہتے ہیں اس پابندی کے ختم ہونے سے زیادہ فرق تو نہیں ہوگا لیکن ریورس کے لیے ایک طرف سے گیند زیادہ پرانا نہیں ہوگا۔

فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر بولے۔ بال پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے تھوک لگانا بند ہوا تو بولرز کو مشکل ہوئی، بال کے دونوں طرف پسینے لگانے سے ریورس ہونا کم ہوگیا تھا، اب اگر اجازت مل گئی تو بولرز کو مدد ملے گی اور  ریورس سوئنگ ہو گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔