منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

لیجنڈ امریکی باکسر جارج فورمین 76 سال کی عمر میں چل بسے

22 مارچ, 2025 17:40

امریکا میں دو مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپین اور اولمپین باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں دنیا سے گزر گئے۔

اپنے وقت کے مشہور باکسر جارج فورمین نے 1974 میں تاریخی رمبل ان دی جنگل رمبل فائٹ میں مشہور باکسر محمد علی سے شکست کھا گئے تھے۔ لیکن ہمت نہ ہارنے والے جارج دو دہائی کے بعد دوبارہ ورلڈ چیمپین بن گئے تھے۔

جارج فورمین کے اہلخانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا تھا افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ جارج ایڈورڈ فورمین 21 مارچ 2025 کو انتقال کرگئے۔

جارج فورمین نے 1985 میں میری جان مارٹیلی سے پانچویں شادی کی تھی جو 40 سال چلی۔ ان کے مختلف بیویوں سے 12 بچے تھے اور انھوں نے اپنے 5 بیٹوں کے نام جارج ایڈورڈ فورمین رکھے۔ جنھیں وہ جارج جونیئر، مونک، بک وہیل، ریڈ اور جیو کہ کر پکارتے تھے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا جارج فورمین کورونا کی ویکسین لگوانے کے بہت بڑے حامی تھے حتیٰ کہ انھوں نے اس حوالے سے رقم کے بدلے کمرشلز بھی کیے تھے، خدا ان کی روح پر رحم فرمائے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک جانب تو میرا دل کہتا ہے کہ باکسنگ لیجنڈ انتقال کر گئے لیکن دوسری جانب میرا دل کہتا ہے کہ ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا، یہ لوگ اس کی موت کی وجہ نہیں سن رہے تھے کیونکہ اس سے ‘فورمین گرِل’ کی سیلز میں کمی واقع ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ جارج فورمین نے اپنے طویل باکسنگ کیرئیر میں 81 فائٹس لڑیں جس میں سے 76 میں وہ کامیاب رہے اور صرف 5 ہاریں، ان کی جیتی ہوئی فائٹس میں 68 ناک آؤٹ شامل ہیں۔ جارج فورمین کو ورلڈ باکسنگ ہال آف فیم اور انٹرنیشنل باکسنگ ہال آف فیم میں بھی متعارف کرایا گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔