منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

"کس پاکستانی کھلاڑی نے بیٹ لیکر اسٹور مالک کو پیسے نہیں دیے”

22 مارچ, 2025 14:57

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جانے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے نیوجرسی کے ایک اسٹور سے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تاہم مالک کو ادائیگی نہیں کی جبکہ دکان کے مالک نے خود نیویارک آکر بیٹ ڈیلیور کیے۔

مزید پڑھیں: حسن نواز نے تیز ترین ٹی20 سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

تاہم کرکٹ بیٹ کی فراہمی کے بعد مالک نے پیسوں کا تقاضا کرنے کیلئے کئی بار کالز اور میسجز کیے لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست، ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے خاموشی توڑ دی

نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے کھلاڑی کے نام کا ذکر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: عمر اکمل نے اب کنِ دو سابق کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا؟

دوسری جانب نامعلوم کھلاڑی پر بیٹ خریداری کے بعد ادائیگی نہ کرنے کے الزامات پر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں، تو یہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔