منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

بنگلا دیش کے معروف کرکٹر کو دوران میچ دل کا دورہ پڑ گیا

24 مارچ, 2025 17:35

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال ڈھاکہ پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل ہوگئے۔

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو میچ کی پہلی اننگز کے دوران سینے میں درد کی شکایت کے بعد ایمرجنسی انجیوپلاسٹی سے گزرنا پڑا۔

میچ ریفری دیب برت پال نے بتایا کہ شائن پکور کرکٹ کلب کے خلاف اپنی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم نے ایک اوور میں فیلڈنگ کی لیکن پھر انہیں اسپتال کے پی جے اسپیشلائزڈ اسپتال اینڈ نرسنگ ہوم لے جایا گیا۔

اس کے بعد کرکٹر کو ہوائی جہاز کے ذریعے دوسرے اسپتال لے جانے کے لئے میدان میں واپس لایا گیا تاہم ان کی حالت کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد تمیم کو واپس اصل طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ٹیسٹوں نے ان کے دل میں رکاوٹ کی تصدیق کی۔

بی کے ایس پی کے چیف کرکٹ کوچ مونٹو دتہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر ٹاس کے دوران اچھے حوصلے میں تھے اور بعد میں بیمار محسوس ہونے پر میدان چھوڑ کر اپنی گاڑی میں اسپتال گئے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے دیے گئے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمیم اقبال نازک حالت میں ہمارے پاس واپس آئے، ہم اسے دل کا دورہ کہہ سکتے ہیں اور بعد میں ہم نے رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے انجیوگرام اور انجیو پلاسٹی کی۔

ڈاکٹروں کے مطابق طبی عمل آسانی سے چل رہا ہے، کرکٹر وہ فی الحال نگرانی میں ہیں، بی کے ایس پی اور اسپتال کے طبی عملے کے درمیان تیزی سے کوآرڈینیشن نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمیم کا جلد علاج کیا جائے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے سابق اوپنر نے جنوری 2025 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جنہوں نے تمام فارمیٹس میں 15 ہزار سے زائد رنز بنائے۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔