پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان ہوگیا

پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان ہوگیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کردیا۔
کراچی کنگز نے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹنم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے وارنر کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کپتان اور کراچی کنگز فیملی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔
سلمان اقبال نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے جب کہ ہم گزشتہ سیزن میں شان مسعود کی غیر معمولی قیادت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کے معروف کرکٹر کو دوران میچ دل کا دورہ پڑ گیا
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ 11 اپریل 2025 کو ہوگا جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ 12 اپریل 2025 کو ہوم گراؤنڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.