معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کو 5 سال قید کی سزا، مگر کیوں؟

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کو 5 سال قید کی سزا، مگر کیوں؟
یو ایف سی اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق اسٹار کین ویلاسکیز کو اپنے بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کے قتل کی کوشش کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق اسٹار اور یو ایف سی کے سابق عالمی چیمپیئن 2022 میں ایک کار کے تعاقب میں ملوث تھے۔ ویلاسکیز نے ہیری گولارٹ پر گولی چلائی لیکن غلطی سے وہ گولی ریسلر کے سوتیلے والد کو جا لگی۔
امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق ویلاسکیوز کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، تاہم انہیں 3 سال کی مدت (جو وہ پہلے ہی جیل میں گزار چکے ہیں) کے لیے کریڈٹ دے دیا گیا ہے۔
یہ سزا ان پر عائد کیے گئے مقدمات کے بعد سنائی گئی، لہٰذا ویلاسکیوز کو اب مزید 2 سال کی سزا بھگتنی ہوگی۔
گولیرٹے کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر ویلاسکیز کے لیے اس سے زیادہ طویل سزا کا مطالبہ کیا تھا، گولرٹے کو ایک نابالغ کے ساتھ نازیبا حرکتوں کے جرم کا سامنا ہے اور اس کا ٹرائل 2 جون کو شروع ہوگا۔
ایک بیان میں سابق مارشل آرٹس فائٹر کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا وہ دوسرے لوگوں کے لئے بہت خطرناک تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جو کچھ کرنا ہے اس کے لئے عدالت کو جو کچھ بھی صحیح لگے گا، میں اسے سر اٹھا کر کروں گا، یہ میں ہی تھا جس نے ایسا کیا اور اس طرح کا رد عمل ظاہر کیا۔
ویلاسکیز نے مزید کہا کہ انہوں نے گولارٹ خاندان کو معاف کر دیا ہے، میں کسی سے نفرت نہیں کر سکتا کیونکہ میں نے زندگی میں آگے بڑھ کر اپنے بچوں اور عزیزوں کو محبت دینی ہے۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے اسٹار فائٹر نے نے اکتوبر 2010 میں بروک لیسنر کے خلاف یو ایف سی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتی تھی جب کہ 2019 میں کھیلے گئے ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے میں انہیں اپنے حریف بروک لیسنر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.