کرکٹر تمیم اقبال کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

کرکٹر تمیم اقبال کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی
کرکٹر تمیم اقبال کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال کی صحت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم ڈاکٹروں نے اگلے ایک دن کو اب بھی انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمیم اقبال فی الحال ڈھاکا کے ایک معروف اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔
24 مارچ کو ڈھاکا پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران تمیم اقبال کو شدید سینے میں درد کے بعد دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد وہ میدان ہی میں گر کر بے ہوش ہو گئے۔ اسپورٹس اسٹاف نے فوری طور پر سی پی آر دے کر ان کی جان بچائی، جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ طبی عملے نے ہنگامی بنیادوں پر انجیو پلاسٹی کرکے انہیں بحرانی کیفیت سے نکالا۔
تاہم اب اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمیم نے گزشتہ رات اپنے گھر والوں کی مدد سے ہلکی پھلکی حرکت بھی کی، جسے طبی عملے نے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اگلے 24 گھنٹوں میں کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہوئی تو ان کی صحت مزید بہتر ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی حکومت نے بھی تمیم اقبال کے معاملے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اور اسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.