پی ایس ایل 10: پاکستانی گلوکار ایک بار پھر آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

پی ایس ایل 10: پاکستانی گلوکار ایک بار پھر آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار
لاہور: ہر سال جہاں شائقین کرکٹ کو پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن کے آغاز کا انتظار ہوتا ہے وہیں مداح پی ایس ایل کے ترانے کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔
اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جہاں شائقین کرکٹ کو میچز کا انتظار ہیں وہیں اس بار بھی پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے تجسس برقرار تھا کہ اس بار اینتھم میں کون آواز کا جادو جگائے گا۔
مزید پڑھیں:علی ظفر کا نیا گانا ریلیز؛ شہرت کی کٹھن حقیقتوں سے پردہ اٹھادیا
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان کر دیا جس کے تحت اس سال بھی علی ظفر پی ایس ایل کے گانے میں آواز کا جادو جگائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے پی سی بی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں بس یہی بتایا کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.