سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کی رمضان میں روزہ رکھنے کی تصویر وائرل

سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک میں روزہ رکھ کر مسلمانوں کے دل جیت لیے۔
بدھ مت کے ماننے والے سابق سری لنکن کرکٹر جے سوریا نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے اسکول کے زمانے سے ہی اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی اس روایت پر عمل پیرا ہے اور تب سے وہ اسے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سابق کرکٹر نے ایکس پر اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھنے اور افطار کی تصویر شیئر کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا
سنتھ جے سوریا کی پوسٹ پر صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ آپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایسی معنی خیز روایت برقرار رکھی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ جیسے لیجنڈ کا احترام کرنے کی ایک اور وجہ۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.