منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

27 مارچ, 2025 12:35

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل ایک سنگین نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں کیوی کپتان ٹام لیتھم انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ (NZC) کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہوگیا، جس کے بعد انہیں میچوں سے دستبردار ہونا پڑا۔ لیتھم کی غیرموجودگی میں مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ہنری نکلز کو ان کے متبادل کے طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو نیپئیر میں کھیلا جائے گا۔ لیتھم کی انجری نیوزی لینڈ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، کیونکہ وہ نہ صرف ٹیم کے اہم بلے باز ہیں بلکہ تجربہ کار قائد بھی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔