منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل کا نمائشی میچ خطرے میں پڑ گیا، انعقاد مشکل قرار

27 مارچ, 2025 16:48

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونیوالا نمائشی میچ خطرے میں پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو ہونیوالا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث ممکن نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم نے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور گراؤنڈ کی حالت کو دیکھ کر اسے نمائشی میچ کی میزبانی کیلئے نامناسب قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: پاکستانی گلوکار ایک بار پھر آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچ اور آؤٹ فیلڈ صحیح نہیں ڈریسنگ رومز میں ضروری بنیادی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں، اسی طرح میڈیا باکس اور کمنٹری کیلئے بھی مناسب سہولیات نہیں ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے پی ایس ایل 10ویں ایڈیشن کے میچز کروانے کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے رابطہ بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا، جہاں افتتاحی میچ میں چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔