امریکی پابندیاں؛ کیا ایران کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کھیل سکے گی؟

ایران نے ایشین کوالیفائرز کے گروپ اے میں ازبکستان کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کرکے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
فیفا ورلڈکپ کی میزبانی اگلے برس میکسیکو، کینیڈا اور امریکا کو مشترکہ طور پر کرنی ہے تاہم ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ٹیم کی یورپ میں پرواز مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
یہ ایران کا مسلسل چوتھا اور مجموعی طور پر ساتواں عالمی کپ ہوگا تاہم ایران کو امریکا کی سفری پابندیوں کی وجہ سے عالمی کپ میں شرکت سے روکا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 41 ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کی تجویز پیش کی ہے جس میں شمالی کوریا، یمن، شام، کیمرون، سوڈان، اور وینزویلا جیسے ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
اگرچہ ابھی تک حتمی تصدیق نہیں ہوئی لیکن ٹرمپ کی پچھلی مدت میں بھی ایران سمیت کئی مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کی رمضان میں روزہ رکھنے کی تصویر وائرل
ایران کی ٹیم نے اپنی مستحکم کارکردگی سے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے تاہم، سیاسی رکاوٹیں ان کی شرکت میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.