منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل 10 کا ٹکٹ کتنے کا اور کہاں سے خریدا جاسکتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

29 مارچ, 2025 12:52

پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن (پی ایس ایل 10) کے لیے ٹکٹ فروخت کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 3 اپریل، جمعرات کو دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگی، جبکہ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس کاؤنٹرز پر بھی ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹوں کی قیمتیں اور دستیابی

عام میچز کے ٹکٹس 650 روپے میں فروخت ہوں گے۔

افتتاحی میچ کے ٹکٹس 1000 روپے سے لے کر 8500 روپے تک کے ہوں گے۔

تمام میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پی ایس ایل 10 کا شیڈول

ٹورنامنٹ کا آغاز 11 اپریل 2025 کو ہوگا۔

کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلیں گی۔

ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شائقین کے لیے اہم ہدایات

ٹکٹس کی خریداری کے لیے سرکاری ویب سائٹ PCB.TCS.com.pk وزٹ کریں۔

ٹی سی ایس کاؤنٹرز پر ٹکٹس خریدنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔

اسٹیڈیمز میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے شائقین کو جلدی پہنچنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔