منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاکستانی بالرز نے ایک اننگ میں "ایکسٹرا رنز” لٹانے کا نیا ریکارڈ بنالیا

29 مارچ, 2025 15:53

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔

نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو پاکستانی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن اپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں وائیڈز اور لیگ بائی کی صورت میں قومی ٹیم نے 43 ایکسٹراز کے رنز لٹائے۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی بالرز نے میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز رنز دیے، یہ ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز تھے۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹرا دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں اسی اپوزیشن کے خلاف قائم کیا گیا تھا جس میں (47 ایکسٹراز) کے رنز دیے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا نمائشی میچ خطرے میں پڑ گیا، انعقاد مشکل قرار

اسی طرح1990 میں شارجہ میں سری لنکا اور 2003 میں دمبولا میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 ایکسٹراز کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔