منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاک بنگلادیش سیریز؛ ون ڈے میچز کو کیوں نکال دیا گیا؟

30 مارچ, 2025 15:30

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کے حوالے سے اپنا بیان جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی20 میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے۔

اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی بالرز نے ایک اننگ میں ایکسٹرا رنز لٹانے کا نیا ریکارڈ بنالیا

یاد رہے کہ ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا ٹکٹ کتنے کا اور کہاں سے خریدا جاسکتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز شامل تھے تاہم اب سیریز 5 ٹی20 تک محدود کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا نمائشی میچ خطرے میں پڑ گیا، انعقاد مشکل قرار

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی20 میچز ہوں گے۔

اس اضافی سیریز کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران ملاقات میں کیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔