آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ لگا دیا

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ لگا دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران سست اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے جیف کرو کے مطابق یہ جرمانہ اس وقت عائد کیا گیا جب پاکستان مطلوبہ ہدف سے دو اوورز پیچھے تھا۔
کم پائے گئے۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2 اشاریہ 2 کے مطابق سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو ہر سلو اوور کی وجہ سے میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
چونکہ پاکستانی ٹیم مطلوبہ شرائط سے دو اوور کم تھی اس لیے مہمان ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مجوزہ پابندیوں کو قبول کرتے ہوئے باضابطہ سماعت کی ضرورت کو ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں 73 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارک چیپمین کی شاندار سنچری اور ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت 344 رنز بنائے تھے۔
جواب میں پاکستان نے اچھی شروعات کرتے ہوئے 39 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ تاہم، وہ مضبوط پوزیشن کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا کر قومی ٹیم 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل بروز بدھ ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.