منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کے فروخت کا اعلان ہو گیا

02 اپریل, 2025 18:23

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔

پی سی بی کے مطابق ٹکٹ سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 7 اپریل سے نجی کوریئر سینٹرز پر شروع ہو جائے گی۔

آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں نجی کوریئر کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکیں گی، پاکستان سپر لیگ چار شہروں راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ویڈیو: پی ایس ایل 10 ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا نمائشی میچ خطرے میں پڑ گیا، انعقاد مشکل قرار

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ا یل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 18 مئی کو کھیلا جائے گا، پی ا یس ایل کے چاروں وینیوز کیلئے عام ٹکٹ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔