پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کرکٹ کی دنیا سے ایک اور بڑا استعفیٰ سامنے آگیا

03 اپریل, 2025 12:18

کرکٹ کی دنیا سے ایک اور بڑا استعفیٰ سامنے آگیا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق جنوبی افریقہ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ راب والٹر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق راب والٹر کا استعفیٰ منظور ہوگیا ہے اور وہ 30 اپریل کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔

 

 

یاد رہے کہ راب والٹر کو مارچ 2023 میں ساتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا، راب والٹر نے 36 ون ڈے اور 31 ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔