پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر ایک بار پھر جرمانہ عائد کردیا

03 اپریل, 2025 17:42

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گرین شرٹس پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

محمد رضوان کی قیادت والی ٹیم ہدف سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرکے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تاہم جواب میں پاکستان ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ لگا دیا

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں بھی پاکستان کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریزن کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل ہفتہ کو بے اول میں کھیلا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔