پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ہاردک پانڈیا کی آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی

05 اپریل, 2025 20:53

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

ممبئی انڈینز کےکپتان ہاردک پانڈیا نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف وہ کارنامہ کیا جو آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں کوئی کپتان نہ کر سکا۔ ممبئی انڈینز کے خلاف لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز اسکور کیے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جس سے مخالف ٹیم کا مورال ایک دم بیٹھ گیا۔ اس کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا آئی پی ایل میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئےہیں۔ ہاردیک پانڈیا نے ٹی 20کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں 204رنز کے ہدف کے جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بناسکی۔اس طرح لکھنو سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔