پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ

05 اپریل, 2025 12:14

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

بارش کی وجہ سے میچ 42-42 اوورز تک محدود ہوگیا تھا، جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 264 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر  کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 50 رنز اسکور نہ کر سکا۔ کپتان محمد رضوان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبد اللہ شفیق اور طیب طاہر نے 33، 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5 اور جیکب ڈفی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک ایک وکٹ  مائیکل بریسویل، محمد عباس اور ڈیرل مچل کے حصے میں آئی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔