پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

خوشدل شاہ کا فینز پر حملہ کرنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

05 اپریل, 2025 15:08

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بوجھ تلے دبی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کے طنزیہ جملوں پر طیش میں آگئے۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا۔

میچ کے اختتام پر شائقین کی جانب سے پاکستانی پلئیرز پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں طنزیہ نشانہ بنایا گیا جس پر خوشدل شاہ بھڑک اُٹھے۔

خوشدل شاہ شائقین کی جانب حملہ کرنے کیلئے بڑھے تاہم سکیورٹی ٹیم اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا۔

تنقید پر پاکستانی پلئیر کے ردعمل پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے جب کہ نامناسب انداز اپنانے کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

ادھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بد زبانی کی مذمت کی ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز بارے نازیبا الفاظ ادا کیے، پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا۔

تاہم افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی اور اس کے بعد قومی ٹیم کی شکایت پر دونوں غیر ملکی شائقین کو گراؤنڈ سے باہر کردیا گیا۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔