ویرات کوہلی نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے معروف بلے باز ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے 7 اپریل کو ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
رائل چیلنجرز بنگلورو اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کوہلی کو اس تاریخی سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف 17 رنز درکار تھے، جو انہوں نے بغیر کوئی رکاوٹ محسوس کیے بنا دیے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے۔
کوہلی نے یہ کارنامہ اپنی 386 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں مکمل کیا، جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے بعد اس سنگ میل تک پہنچنے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔ یاد رہے کہ گیل نے یہ ریکارڈ 381 اننگز میں بنایا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے ٹاپ بلے باز
کرس گیل (ویسٹ انڈیز) – 381 اننگز
ویرات کوہلی (بھارت) – 386 اننگز
ایلکس ہیلز (انگلینڈ) – 474 اننگز
شعیب ملک (پاکستان) – 487 اننگز
کیرون پولارڈ (ویسٹ انڈیز) – 594 اننگز
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.