پاکستان نے ورلڈ انڈر 23 اسکوائش چیمپین شپ جیت لی

Wordl Under 23 Squash Championship
پاکستان نے ورلڈ انڈر 23 اسکوائش چیمین شپ جیت لی۔
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کریک کلب میں جاری ورلڈ انڈر 23 اسکوائش کا فائنل پاکستانی فاتح نور زمان اور مصری کھلاڑی کریم التر کے ساتھ ہوا۔ پاکستان کا سرفخر سے اونچا کرنے والے نور زمان نے مصری مخالف ایل تر کو 2-3 کے سیٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب میں کون کون پرفارم کریگا؟ جانیے
ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن نورزمان تاریخی فتح پرآبدیدہ ہوگئے، چیمپین نور زمان نے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ چیمپین شپ فائنل میں فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، جتنی محنت کی چاہتا تھا کہ چیمپین شپ جیتوں۔
انھوں نے کا کہ حکمت عملی تھی ہارجیت کی سوچ کے بغیر بھرپور مقابلہ کرنا ہے، پہلے ہی سوچا تھا کہ پریشر کو قابو میں رکھ کرکھیلوں گا، جومحنت کی ہے اس کا نتیجہ سامنے آیا۔
نورزمان نے کہا کہ کریم التر کی حال ہی میں جیت کرآئے، میں نے محنت زیادہ کی، آخری لمحے تک لڑا اور بھرپور محنت کی، یہی ذہن میں تھا کہ بس جیتنا ہے، گیم کی پلاننگ یہی تھی کہ تحمل کے ساتھ کھیلنا ہے۔
پاکستان ہمیشہ سے اسکوائش کے کھیل میں سب سے آگے رہاہے، نامور کھلاڑی جہانگیر خان نے 555 میچز جیت کا ملک وقوم کا نام روشن کیا جان شیر خان سمیت دیگر کئی کھلاڑی کورٹ میں ناقابل شکست رہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement