پی ایس ایل 10: کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

پی ایس ایل 10: کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟
پی ایس ایل 10 کے میجز کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
کراچی میں پی ایس ایل 10 کے میچز کے جاری ٹریفک پلان کے مطابق سرسلیمان شاہ روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا اور شائقین 3 مقامات پر پارکنگ کرسکیں گے۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ اور نیشنل اسٹیڈیم کے اندرپارکنگ کی جائے گی جبکہ وی آئی پی پاس کے حامل افراد نیشنل اسٹیڈیم کے اندر گاڑی کھڑی کر سکیں گے۔
کارساز سے آنیوالے حبیب ابراہیم رحمتہ اللہ روڈ اور اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے پارکنگ تک جاسکیں گے جبکہ ملینیم سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے پارکنگ گراونڈ تک جا سکیں گے۔
ٹریفک پلان کے مطابق نیوٹاؤن سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے دونوں پارکنگ اسپاٹ تک جاسکیں گے۔
سہراب گوٹھ سے نیپا لیاقت آباد تا حسن اسکوائر ہیوی و کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ پیپلز سیکریٹریٹ سے یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے اسٹیڈیم ہیوی ٹریفک بند رہے گا۔
ٹریفک پلان کے مطابق ملینیم سے نیوٹاؤن اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی و کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل کسی بھی مین روڈ یا سروس روڈ پر پارک نہ کریں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.