پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں اور کتنے بجے شروع ہوگی؟

11 اپریل, 2025 11:04

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کا میدان آج راولپنڈی میں سجے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا میدان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے سجے گا۔

افتتاحی تقریب میں معروف صوفی میوزک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کیساتھ ینگ اسٹارزکی پرفارمنس پیش کی جائیگی۔

افتتاحی میچ آج دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ 10، 4 مقامات پرکھیلی جائے گی جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہورکا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔