پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

لاہور قلندرز سے شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ

14 اپریل, 2025 14:56

لاہور قلندرز سے شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے خلاف حالیہ شکست کے بعد ٹیم کو ایک اور سنگین دھچکا لگا ہے جب ٹیم کے کلیدی اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن دوبارہ امپائروں کی جانب سے رپورٹ کیا گیا۔ میچ آفیشلز احسن رضا اور کرس براؤن نے لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی ہے۔

کرکٹ قوانین کے مطابق عثمان طارق ٹورنامنٹ میں بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایکشن دوبارہ رپورٹ ہونے کی صورت میں عثمان طارق پر پابندی عائد کی جائے گی، پابندی کی صورت میں عثمان طارق کو بولنگ ایکشن کلیئرکرانا پڑے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی پی ایس ایل میں عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا اور عثمان طارق کو بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔