پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

بھارتی اسٹار ویرات کوہلی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

14 اپریل, 2025 14:00

بھارتی اسٹار ویرات کوہلی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹر ویرات کوہلی آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجستھان رائلز کیخلاف بیٹنگ کے دوران رنز مکمل کرنے کے بعد کوہلی نے مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کیلئے کہا۔

سنجو سیمسن نے وکٹ کیپنگ گلوز اتار کر کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کی اور ہلکا سا مسکراتے ہوئے کہا کہ سب کچھ نارمل ہے تاہم کوہلی نے دل پر اس طرح سے ہاتھ رکھا کہ جیسے انہیں کچھ تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔

بعد ازاں ویرات نے گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ لیا، کرکٹر کے مداح اُن کی صحت سے متعلق پریشان ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔