پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست

17 اپریل, 2025 01:03

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

 

اسلام آبادکے  203 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 155رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 53 اور کولن منرو نے 48 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 33 اور جیسن ہولڈر نے 32 رنز اسکورکیے۔

 

اسلام آبادکے 203 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 155رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ملتان کی جانب سے محمد رضوان 38 ، عثمان خان 31 اور افتخار احمد 32رنز بنا سکے۔ اسلام آبادکی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے 2 شکار کیے۔

 

ایونٹ میں اسلام آبادکی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں ہاری اور مسلسل 3کامیابیوں کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ ملتان سلطانز  ایونٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اوراسے دونوں میچز میں شکست ہوئی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔