پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل؛ کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست

18 اپریل, 2025 23:11

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 176 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ 6 اور خوشدل شاہ  1رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عامر جمال 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل 33 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عامر 30، کوشل مینڈس 12، فن ایلن 6، ابرار احمد 5، فہیم اشرف 3، شان ایبٹ 3، حسن نواز 1، خواجہ نافع 1 اور رائلی روسو 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد نبی اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے 2، 2  جبکہ کپتان سعود شکیل، شان ایبٹ، ابرار احمد  نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔