پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

حسن علی نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

19 اپریل, 2025 14:30

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے۔

 جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر119 رنز ہی بناسکی اور یوں کراچی نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔

میچ میں فاسٹ  بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، اور وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔