پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

20 اپریل, 2025 23:30

پی ایس ایل کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر باآسانی زیر کر دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے 129 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ نے پرُاعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 47 رنز بنا کرنمایاں رہے جب کہ اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز اسکور کیے۔ کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد نبی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے، کراچی کے اوپنر ٹم سائفرٹ نے سب سے زیادہ 30 رنز اسکور کیے، سعد بیگ 20 اور خوشدل شاہ 17 رنز بناکر نمایاں رہے، ڈیوڈ وارنر 3، جیمز ونس 4 اور عرفان خان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی اور عامر جمال 7، 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، تاہم آخر کے اوورز میں عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 24 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 17 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ نسیم شاہ اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔