پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پشاور زلمی کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کو 120رنز سے شکست

20 اپریل, 2025 01:02

پاکستان سپرلیگ 10کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو  120 رنز سے ہرا کر  سیزن کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلرکیڈمورنے 52 اور محمد حارث نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ عبدالصمد 40، حسین طلعت 37 اور مچل اوون 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بابر اعظم اور صائم ایوب 2،2 رنز بناسکے۔

 ملتان سلطانز 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107رنز  پر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 44 اور شائی ہوپ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے 4 شکار کیے، عارف یعقوب نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی کی ٹیم دو میچوں میں ناکامی کے بعد پہلا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ ایونٹ میں ملتان سلطانز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر جب کہ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر  پر ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔