کراچی کنگز کی پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست

Peshawar Zalmi sets Karachi Kings a target of 148 runs to win
پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایونٹ کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔
کپتان ڈیوڈ وارنر 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خوشدل شاہ نے 23 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔حسن علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3، علی رضا نے 2 جبکہ عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔ کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.