پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

معروف سابق کرکٹرکو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی

23 اپریل, 2025 11:49

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹرکو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔   

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات کے تحت 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

 آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سلیٹر نے عدالت میں سات مختلف چارجز میں اپنا جرم تسلیم کر لیا، جن میں سب سے سنگین الزام گھریلو تشدد کا تھا۔ یہ واقعات 2023 کے آخر میں ریاست کوئینز لینڈ کے سنشائن کوسٹ میں پیش آئے تھے۔

پولیس کی جانب سے سلیٹر کو 5 دسمبر 2023 سے 12 اپریل 2024 کے دوران نوسا کے علاقے میں ایک خاتون کے خلاف متعدد واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا، جن میں حملہ، گلا گھونٹنے، چوری اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم شامل تھے۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد وہ ایک سال سے زائد عرصے سے حراست میں تھے۔

 

 

عدالت نے فیصلے کے دوران واضح کیا کہ سلیٹر شراب نوشی کے عادی رہے ہیں، جس نے ان کے رویے اور ذہنی حالت پر منفی اثر ڈالا۔ جج کا کہنا تھا کہ ری ہیبیلیٹیشن کا عمل سلیٹر کے لیے آسان نہیں رہا۔ تاہم تمام شواہد اور اعتراف جرم کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی، جس میں سے وہ پہلے ہی ایک سال سے زائد جیل میں گزار چکے ہیں۔

یاد رہے کہ مائیکل سلیٹر نے اپنے کیریئر کے دوران 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث شائقین کرکٹ میں خاصی شہرت حاصل کی تھی۔ تاہم کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی ذاتی زندگی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔