پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

آسٹریلیا کے معروف سابق کرکٹر انتقال کرگئے

24 اپریل, 2025 12:24

آسٹریلیا کے معروف سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول انتقال کرگئے۔

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1966ء سے 1974ء کے درمیان آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے رہے اور اپنے کیریئر میں 43 ٹیسٹ میچز کھیل کر 37.42 کی اوسط سے 2807 رنز بنائے، جن میں سات شاندار سنچریاں شامل تھیں۔

 کیتھ اسٹیک پول دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر کے طور پر جانے جاتے تھے اور انہوں نے نہ صرف بیٹنگ بلکہ لیگ اسپن بولنگ میں بھی مہارت دکھائی، جس کے ذریعے انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

کیتھ اسٹیک پول کو اس بات کا اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 1971ء میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دنیا کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا حصہ تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کرکٹ سے جڑے رہتے ہوئے ریڈیو اور ٹی وی پر کمنٹری کا آغاز کیا، جو شائقین کرکٹ میں کافی مقبول رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک افسوسناک واقعہ میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر جنید ظفر خان ایڈیلیڈ میں دوران میچ شدید گرمی کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔