پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ویلٹر ویٹ باکسنگ؛ پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی بھارتی حریف کو شکست

24 اپریل, 2025 19:49

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں  بھارتی حریف ایسورن کو شکست دے دی۔

 

بینکاک میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔ عثمان وزیر نے مقابلے کے آغاز میں جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے جارحانہ حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

 

عثمان وزیر کے پے در پے مکوں کی تاب نہ لاکر بھارتی باکسر پہلے راؤنڈ میں صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈز ہی رنگ میں ٹک سکا اور ناک آؤٹ ہوگیا۔ عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ  اب تک ناقابل شکست ہیں۔

دوسری جانب عثمان وزیر کی فتح پر استور میں اُ ن کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے، لوگوں نے علاقائی رقص کیا۔ عثمان وزیر کے والد کا کہنا ہےکہ عثمان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔