پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

سابق کپتان پی سی بی سے ناراض؛ کرکٹ سے بریک لے لی

25 اپریل, 2025 11:55

قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ اختلافات کے باعث قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کرکٹ سے بریک لے کر ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کرچکی ہیں۔

ندا ڈار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے میں ان کی پروفیشنل زندگی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث وہ کرکٹ سے وقفہ لے رہی ہیں تاکہ اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دے سکیں۔ ندا ڈار نے درخواست کی کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

 

قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ناراض، ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے انکار

 

سابق کپتان نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ان کی پروفیشنل زندگی اور ذہنی صحت پر کافی اثرات پڑے ہیں اور وہ اس وقت پی سی بی کے ویمن ڈیپارٹمنٹ کے رویے سے بھی ناخوش ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔