پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ واپس روانہ

26 اپریل, 2025 15:40

پاکستان سپر لیگ کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر عمل درآمد شروع کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو واپس روانہ کر دیا گیا ہے، کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 (پی ایس ایل) کے براڈکاسٹنگ عملے میں شامل 23 بھارتی شہری مختلف تکنیکی ذمے داریاں انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔