پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

محمد عامر نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز کی وجہ بتادی

29 اپریل, 2025 15:09

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز کی وجہ بتادی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے خلاف اپنی جارحانہ باؤلنگ اور منفرد جشن سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

 پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد عامر کے انداز میں کیا گیا مخصوص جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس پر مداحوں نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔

میچ کے دوران لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی جانب سے عامر کو پرسکون رہنے کا مشورہ دینے کے مناظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے، جو بعدازاں انٹرنیٹ پر زیر بحث رہے۔

 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے وضاحت کی کہ ان کا کسی کھلاڑی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں اور میدان میں جارحانہ انداز صرف کھیل کا حصہ ہے، یہی فاسٹ باؤلنگ کی خوبصورتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین بھی اسی جارحانہ انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بابر اعظم سے متعلق سوال پر محمد عامر نے انہیں ایک بڑا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خلاف ہمیشہ پلاننگ کے ساتھ آتے ہیں۔

 فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ کامیابی مل رہی ہے تو یہ اچھی بات ہے، تاہم ان کی توجہ ہمیشہ اپنی باؤلنگ پر ہوتی ہے، نہ کہ سامنے والے بلے باز پر۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔